شمس آباد ۔ یکم ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد کے محلہ ویکر سیکشن کالونی میں گرام پنچایت اور ایم پی ٹی سی فنڈ کے ذریعہ سی سی روڈ کا سنگ بنیاد شمس آباد سرپنچ راچا ملا سدیشور کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔ اس موقع پر سرپنچ نے کہا کہ شمس آباد گرام پنچایت کی ترقی ہمارا پہلا مقصد ہے جس کے لیے مختلف فنڈس کے ذریعہ ترقیاتی کام انجام دئیے جارہے ہیں ۔ فنڈس کی کمی کے باوجود ٹیکس وغیرہ کی وصولی کے ذریعہ کام انجام دئیے جارہے ہیں۔ عوام نے جہاں پر بھی سڑکوں کی تعمیر ، پانی کی قلت کے متعلق درخواست دی وہاں پر سڑکوں کی تعمیر کروائی جارہی ہے اور پانی کے بورس ڈالے جارہے ہیں ۔ حکومت کی جانب سے فنڈس کی کمی وجہ سے ترقیاتی کاموں میں دیر ہورہی ہے ۔ گھر کے ٹیکس وغیرہ وصول کرتے ہوئے کاموں کی تکمیل کی جارہی ہے۔ اس موقع پر محمد شمس الدین ڈپٹی سرپنچ ، اروند کمار ایم پی ٹی سی ممبر ، ایوب حسین ، اجئے ، سریکانت ، نریش ، سریدھر یادو گرام پنچایت ممبرس وغیرہ موجود تھے ۔۔