شمس آباد میں چیف منسٹرتلنگانہ کے سی آر کا پتلہ نذر آتش

شمس آباد /28 فروری ( سیاست نیوز ) شمس آباد میں بی جے پی قائدین نے چیف منسٹر کے چندرا شیکھر راؤ کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے ان کا پتلہ نذر آتش کیا ۔ ڈاکٹر پریم راج بی جے پی سکریٹری نے کہا کہ تلنگانہ چیف منسٹر کے چندرا شیکھر راؤ نے وزیر اعظم کے خلاف بیان دیا جو غلط ہے ۔ چیف منسٹر اپنے اصلی کام کو بھول کر بی جے پی کو نشانہ بنارہے ہیں ۔ جبکہ ریاست کی ترقی کیلئے مرکزی حکومت سے فنڈس حاصل کئے جارہے ہیں اور مرکزی حکومت کو بدنام کیا جارہا ہے ۔ چیف منسٹر کو چاہئے کہ وہ استعفی دیکر شراب کی دکان کھول کر بیٹھ جائے وہ ہر پل ایک نیا بیان دیتے ہیں ۔ انہیں ہی پتہ نہیں کہ وہ کیا بول رہے ہیں ۔ اس موقع پر وینکٹیا بی جے پی منڈل صدر ، موہن نائیک ایم پی ٹی سی ممبر کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے ۔