شمس آباد۔ 22 فروری (سیاست نیوز) شمس آباد گرام پنچایت میں پولیو سنٹر کا راچا ملا سدیشور شمس آباد سرپنچ نے دوا پلاکر افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ پانچ سال سے کم عمر کے تمام بچوں کو پولیو ڈراپس پلائے جارہے ہیں جس سے ملک میں پولیو کیس میں کمی ہوچکی ہے۔ گزشتہ پانچ آٹھ سال سے مسلسل سال میں دو تین مرتبہ پولیو ڈراپس پلائی جارہی ہیں۔ اس موقع پر محمد شمس الدین ڈپٹی سرپنچ، اجئے، نریش، دیپا ، رویا، ایچ ایوب حسین گرام پنچایت ممبرس کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے۔