شمس آباد میں واٹر پائپ لائن کا سنگ بنیاد

شمس آباد ۔ 13 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد محلہ قاضی گلی میں ضلع پریشد فنڈ سے سی سی روڈ اور واٹر پائپ لائن کا سنگ بنیاد شمس آباد سرپنچ نے رکھا ۔ اس موقع پر زیڈ پی ٹی سی ممبر ستیش نے کہا کہ شمس آباد منڈل کی ترقی کے لیے ہماری جانب سے پوری کوشش کی جارہی ہے جب بھی فنڈس منظور ہورہے ہیں منڈل کے تقریبا سبھی مواضعات میں رقم خرچ کی جارہی ہے ۔ قاضی گلی میں سی سی روڈ کے لیے نجم الدین رکن ایم پی ٹی سی ممبر نے نمائندگی کی تھی ۔ اور واٹر پائپ لائن کے لیے زلیخا بیگم رکن ایم پی ٹی سی نے نمائندگی کی تھی ۔ اس کے علاوہ مزید فنڈس منظور ہونے پر شمس آباد کے دیگر محلوں میں بھی ترقیاتی کام انجام دئیے جائیں گے ۔ اس موقع پر چکلا ایلیا منڈل صدر ، ایم کے نجم الدین ، محمد شمس الدین نائب سرپنچ ، نریش شرون ، ملاریڈی ، سریکانت ، دیپا ، ایوب حسین گرام پنچایت ممبرس کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے ۔۔