شمس آباد میں سڑک کی خستہ حالت ، مسافرین کو مشکلات کا سامنا

شمس آباد ۔ 25 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد میں کرشنا ندی پانی کے پائپ لائن کے لیے پولیس اسٹیشن تا احمد نگر اور پولیس اسٹیشن تا بس اسٹانڈ تک سڑک کی کھدائی کی گئی اور پائپ ڈال دئیے گئے اس کے باوجود گڈھوں کو بند نہیں کیا گیا ۔ عوامی شکایت پر شمس آباد سرپنچ راچا ملا سدیشور نے جے سی پی کے ذریعہ سڑک کو برابر کروایا ۔ جس سے مسافرین کی آمد و رفت میں آسانی ہوگی ۔ عہدیداروں نے شمس آباد پولیس اسٹیشن کے قریب ایک بڑے گڈھے کو کنکشنس کی غرض سے کھلا چھوڑ دیا ۔ جس کی وجہ سے بڑی گاڑیوں کو مشکلات پیش آرہی ہیں اور جب تک ایک حادثہ پیش نہیں آتا عہدیدار نیند سے نہیں جاگیں گے۔ ایک طرف پانی فراہم کرنے کے مقصد سے کھدوائی کی گئی تو اس کی تکمیل کے بعد گڈھوں کو بند کرنا بھی ان ہی کی ذمہ داری ہے ۔۔

 

ایچ ایم ڈبلیو ایس ایس کو
ہڈکو ایوارڈ
حیدرآباد ۔ 25 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : حیدرآباد میٹرو پولیٹن واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ کو ہڈکو ایوارڈ پیش کیا گیا ۔ یہ ایوارڈ بورڈ کی جانب سے شہری انفراسٹرکچر کی فراہمی اور مختلف اختراعی اقدامات پر پیش کیا گیا ہے ۔ یہ ایوارڈ ہڈکو کی 48 ویں یوم تاسیس کے موقع پر اسٹین آڈیٹوریم انڈیا ہبیٹیٹ سنٹر نئی دہلی میں منعقدہ ایک تقریب میں مرکزی وزیر امکنہ و شہری امور ہردیپ ایس پوری نے ایم دانا کشور ڈائرکٹر ایچ ایم ڈبلیو ایس ایس کو پیش کیا ہے ۔ اس موقع پر درگا شنکر مشرا سکریٹری حکومت ہند کے علاوہ ڈاکٹر ایم روی کانت آئی اے ایس سی ایم ڈی ہڈکو اور دیگر موجود تھے ۔۔