شمس آباد ۔ 3 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد کے ردرا کالونی اور یادو بستی میں گرام پنچایت کی جانب سے ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد شمس آباد سرپنچ راچا ملا سدیشور کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔ ردرا کالونی میں انڈر گراونڈ ڈرینج اور یادو بستی میں سی سی روڈ کا سنگ بنیاد رکھا گیا ۔ شمس آباد سرپنچ نے کہا کہ شمس آباد کے مسائل کو حل کرنے تمام اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ خاص کر پانی کا مسئلہ اور سڑکوں کی تعمیر اور انڈر گراونڈ ڈرینج وغیرہ پر زیادہ توجہ دی جارہی ہے ۔ موسم گرما میں پانی کی قلت کو دیکھتے ہوئے پانی کے بورس ڈالے جارہے ہیں ۔ جہاں جہاں سڑکوں کی حالت خستہ ہے ان مقامات پر بھی سڑکوں کی تعمیر کروائی جارہی ہے ۔ اس کے علاوہ عوام کی جانب سے جتنے بھی شکایتیں وصول ہورہے ہیں ان کو دور کرنے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے ۔ اس موقع پر محمد شمس الدین ڈپٹی سرپنچ ، سری دھر یادو ، بھارتی ، نور جہاں ، ارونا ، دیپا گرام پنچایت ممبرس ، گیانیشور یادو ایم پی ٹی سی ممبر کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے ۔۔