شمس آباد میں انکاونٹر ،عادی رہزن ہلاک

حیدرآباد /15 اگست ( سیاست نیوز ) شمس آباد آوٹر رنگ روڈ کے قریب آج رات دیر گئے ایک پولیس جھڑپ میں عادی رہزن ہلاک ہوگیا ۔ تفصیلات کے بموجب کوتوال گوڑہ شمس آباد میں پولیس تلاشی مہم کے دوران ضلع نیلور سے تعلق رکھنے والا کے شیوا نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی ۔ جس سے سی سی ایس کے انسپکٹر نرسمہا ریڈی اور سب اسنپکٹر وینکٹیش زخمی ہوگئے ۔ پولیس نے جوابی فائرنگ کی جس میں عادی رہزن شیوا برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ اس واقع کے بعد سائبرآباد پولیس نے چوکسی اختیار کرلی ۔ واضح رہے کہ دو ہفتہ قبل پیٹ بشیرآباد علاقہ میں بین ریاستی جعلی کرنسی ریاکٹ کی ٹولی اور پولیس کے مابین جھڑپ میں ایک مجرم اور ایک پولیس کانسٹیبل ہلاک ہوگیا تھا۔