شمس آباد میں انڈر گراونڈ ڈرینج کے کام کا شمس الدین کے ہاتھوں افتتاح

شمس آباد ۔ 23 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد کے معین محلہ میں انڈر گراونڈ ڈرینج کے کام کا سنگ بنیاد محمد شمس الدین ڈپٹی سرپنچ کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔ جس کے لیے آٹھ لاکھ روپئے منظور کئے گئے ۔ محمد شمس الدین نے کہا کہ سرپنچ رچا ملا سدیشور کی والدہ کا چند روز قبل انتقال ہوگیا تھا ۔ جس کی وجہ سے وہ شرکت نہیں کرپائے اور انہوں نے محمد شمس الدین ڈپٹی سرپنچ سے سنگ بنیاد رکھنے کی ہدایت دی ۔ جس کے بعد شمس آباد کے مسلم محلہ معین محلہ میں انڈر گراونڈ ڈرینج کے کام کا سنگ بنیاد رکھا گیا ۔ محمد شمس الدین نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ شمس آباد گرام پنچایت کی جانب سے عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لیے سنجیدگی سے کام کیا جارہا ہے اور ہر ممکن اقدامات کرتے ہوئے عوام کے مسائل اور ان کی شکایت کو دور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ شمس آباد کے مسلم محلہ جات احمد نگر ، قاضی گلی ، معین محلہ اور سعادت کالونی میں عوام کی شکایت پر بورس ڈالے گئے ۔ پانی کے مسئلہ کو حل کیا گیا ۔ شمس آباد کے سبھی محلہ جات میں کچرے کی صفائی کے لیے خانگی ملازموں کی خدمات حاصل کرتے ہوئے کچرے کی صفائی کروائی جارہی ہے ۔ آشاورکرس کی ہڑتال کی وجہ سے جگہ جگہ کچرا پڑا ہوا تھا ۔ لیکن اس مسئلہ کو بھی حل کرلیا گیا ۔ شمس آباد کے تقریبا سبھی محلہ جات میں انڈر گراونڈ ڈرینج ڈال دئیے گئے اور جہاں جہاں پانی کی قلت تھی سبھی مقامات پر پانی کے بورس بھی ڈالے گئے ۔ اس موقع پر گرام پنچایت ای او شیام سندر ، ایم پی ٹی سی ممبر ، گرام پنچایت ممبرس کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے ۔۔