شمس آباد ۔ 19 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : شمس آباد گرام پنچایت کا جنرل باڈی اجلاس منعقد ہوا جس میں پانی کے مسئلہ پر بات چیت کی گئی ۔ شمس آباد سرپنچ راچا ملا سدیشور نے کہا کہ شمس آباد گرام پنچایت میں پانی کے مسئلہ کو حل کرنے کے لیے 25 لاکھ روپیوں کی ضرورت ہے جس سے بورس کی مرمت نئے پانی کے موٹرس وغیرہ ڈالے جاسکتے ہیں ۔ جس سے پانی کے تمام مسائل کو حل کیا جاسکتا ہے ۔ کئی مقامات پر بورس میں گراونڈ لیول کم ہونے کی وجہ سے پانی کا مسئلہ پیدا ہورہا ہے ۔ جنرل باڈی اجلاس سے شمس آباد ایم پی پی چکلہ ایلیا ، زیڈ پی ٹی سی ممبر بی ستیش اور دیگر نے شرکت کی ۔۔