شمس آباد ضلع کا نام تبدیل نہ کرنے کا مطالبہ

نام کی تبدیلی تک ہڑتال جاری رکھنے رامو نائیک کا اعلان
شمس آباد ۔ 3 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد کو ضلع بنانے کے اعلان کے ساتھ ہی شمس آباد میں خوشیاں منائی گئی اور عید کا ماحول پیدا ہوگیا تھا جس کے بعد اطراف کے منڈلس کی عوام نے احتجاج کرتے ہوئے شمس آباد میں شامل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا ۔ جس کے بعد ان منڈلس کو بھی شمس آباد میں شامل کیا گیا ۔ تاہم اچانک چیف منسٹر نے شمس آباد ضلع کا نام دوبارہ تبدیل کرتے ہوئے رنگاریڈی رکھنے کا اعلان کیا ۔ اس کے بعد حکومت کے خلاف احتجاج شروع ہوگیا ۔ رامو نائیک اے بی بی ایس ایس ضلع نائب صدر کی قیادت میں شمس آباد میں دھرنا کا آغاز کیا گیا ۔ رامو نائیک نے اپنی مخاطبت میں کہا کہ چند سیاسی قائدین اپنے مفاد کے لیے شمس آباد کے نام کی تبدیلی کے لیے چیف منسٹر سے مطالبہ کرتے ہوئے نام کی تبدیلی کروا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جب تک شمس آباد ضلع کا نام دوبارہ شمس آباد نہیں کیا جاتا تب تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا ۔ پہلے سے ہی شمس آباد کے ساتھ نا انصافی ہوئی تھی اور اب دوبارہ نا انصافی کی جارہی ہے جب تک ہمارے ساتھ انصاف نہیں ہوگا ہم اپنا احتجاج جاری رکھیں گے ۔ انہوں نے تمام سیاسی قائدین اور عوام سے اپیل کی کہ وہ بھی اس احتجاج میں شرکت کریں ۔ اس موقع پر سنجے یادو ، نریندر ، آر ایس یادگیری ، مہیش ، رمیش ، ببلی کرشنا ، سریدھر یادو ، محمد اکرم خاں ، وجئے راج ، اروند کمار ، کشور گپتا کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے ۔۔