شمس آباد۔ 25 ستمبر (سیاست نیوز) گزشتہ پانچ روز سے مسلسل بارش کی وجہ سے شمس آباد میں کئی بوسیدہ مکانات منہدم ہوگئے۔ شمس آباد سرپنچ راجاملا سدیشور نے ان مکانات کا دورہ کرتے ہوئے مکینوں سے ملاقات کیا اور انہیں حکومت سے امداد دلوانے کا تیقن دیا۔ شمس آباد سرپنچ نے کہا کہ گزشتہ پانچ روز سے مسلسل بارش کی وجہ سے ریاست بھر میں حالات سنگین ہوگئے ہیں۔ شمس آباد میں چند مکانات کی دیواریں اور چھتیں منہدم ہوگئیں لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ شمس آباد تالاب لبریز ہوچکا ہے۔ انہوں نے تمام وارڈ ممبرس کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے اپنے وارڈس کا دورہ کرتے ہوئے حالات کا جائزہ لیتے رہے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے پیدل دورہ کرتے ہوئے بارش سے متاثرہ مکانات کا جائزہ لیا۔ ان کے ہمراہ سریدھر یادو، نریش، سریکانت وارڈ ممبرس، کلم نرسمہا، ناگرجنا یادو، کانگریس قائدین کے علاوہ گرام پنچایت اسٹاف موجود تھا۔