شمس آباد زیڈ پی ٹی سی کے لیے 7 امیدوار میدان میں

12 ایم پی ٹی سی کے لیے 115 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیا
شمس آباد ۔ 2 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد منڈل میں ایک زیڈ پی ٹی سی اور 12 ایم پی ٹی سی کے لیے انتخابات 14 مئی کو منعقد کئے جارہے ہیں ۔ آج پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے آخری دن زیڈ پی ٹی سی کے لیے 7 امیدواروں نے اپنے پرچہ نامزدگی داخل کئے ۔ جس میں کانگریس سے گڈم وجیہ ، تلگو دیشم سے سری لکشمی ، بی جے پی سے جیوتی اور ٹی آر ایس نیرٹی تنوی اور ٹی آر ایس باغی امیدوار کی حیثیت سے چکلہ شکنتلا کے علاوہ پدمماں ۔ لاونیا نے پرچہ نامزدگی داخل کئے ۔ جب کہ 12 ایم پی ٹی سی کے لیے جملہ 115 امیدواروں نے اپنے اپنے پرچہ نامزدگی داخل کئے ۔ جن میں ٹی آر ایس سے 33 ، کانگریس سے 29 ، بی جے پی سے 24 ، تلگو دیشم سے 6 اور 23 آزاد امیدوار شامل ہیں ۔ بی جے پی سے 5 ، تلگو دیشم کو 2 ، کانگریس کو 2 اور ٹی آر ایس کو صرف 3 سیٹ حاصل ہونے کی امید ہے ۔ مقامی انتخابات میں ٹی آر ایس کا کوئی خاص اثر دکھائی نہیں دے رہا ہے ۔ ہر پارٹی اپنے اپنے امیدواروں کی کامیابی کے لیے جان توڑ کوشش کرے گی ۔ شمس آباد منڈل میں راج بھوپال سابق پالماکول سرپنچ بھی ایم پی ٹی سی ممبر کی حیثیت سے میدان میں اپنی قسمت آزما رہے ہیں اور امید کی جارہی ہے کہ وہ ہی منڈل پریشد صدر کے اہم دعویدار نظر آرہے ہیں ۔ جب کہ ٹی آر ایس کے منڈل پریشد صدر کے امیدوار سرینواس ریڈی کو ہی ناکامی ہوسکتی ہے ۔ مقامی انتخابات میں ہر پارٹی اپنے وجود کو برقرار رکھنے کی پوری کوشش کرے گی ۔ نرکھوڈہ اور جوکل سے تلگو دیشم کامیاب ہوگی ۔ ٹی آر ایس کو باغی اراکین کا سامنا کرنا اور انہیں اپنا پرچہ نامزدگی واپس لینے کے لیے پوری کوشش کی جائے گی ۔ جس کے بعد ہی شمس آباد منڈل میں ٹی آر ایس بہتر مظاہرہ کرسکتی ہے ۔ ورنہ انہیں 3 سیٹوں پر ہی اکتفاء کرنا پڑے گا ۔ کانگریس بھی اپنی تمام طاقت لگا کر زیادہ سے زیادہ سیٹوں پر کامیابی کے لیے کوشش کرے گی ۔ راج بھوپال گوڑ کے سیاسی میدان میں آتے ہی بی جے پی کو ایک بڑی طاقت ملی ہے اور وہ 7 سیٹوں پر کامیابی کے لیے کام کریں گے اور منڈل پریشد صدر کی کرسی حاصل کریں گے ۔ مقامی انتخابات میں ٹی آر ایس کو حکومت کی اسکیمات کا سہارا لینے کے باوجود کوئی بڑی کامیابی حاصل نہیں ہوگی ۔ زیڈ پی ٹی سی کے لیے کانگریس ، ٹی آر ایس اور بی جے پی میں سخت مقابلہ ہوگا ۔۔