شمس آباد ۔ 24 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : راجندر نگر رکن اسمبلی پرکاش گوڑ نے شمس آباد سرکاری دواخانہ میں 102 ایمبولنس سرویس کا آغاز کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے اپنی مخاطبت میں کہا کہ 102 ایمبولنس سرویس کے ذریعہ حاملہ خاتون کو گھر سے دواخانہ اور بعد زچگی گھر تک چھوڑنے کی خدمت کی جاتی ہے ۔ جس سے لاکھوں خواتین استفادہ کررہے ہیں ۔ ریاستی حکومت نے بھی حاملہ خواتین کے لیے کئی اسکیمات کا آغاز کرچکی ہے ۔ شمس آباد سرپنچ راچا ملا سدیشور نے کہا کہ 102 ایمبولنس کی شروعات بہترین اقدام ہے جو کانگریس کے دور میں آغاز ہوا تھا ۔ آج ملک بھر میں یہ سرویس شروع ہوچکی ہے ۔ حاملہ خاتون کو گھر سے دواخانہ اور دوبارہ گھر تک چھوڑنے کی خدمت انجام دی جارہی ہے جس کے لیے کانگریس حکومت نے پہل شروع کی تھی ۔۔