شمس آباد ۔ 25 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد ایم پی ٹی سی II انتخابات 5 دسمبر کو مقرر ہے ۔ جس کے لیے آج پرچہ نامزدگی داخل کرنے کا آخری دن تھا ۔ اختتام تک جملہ 18 پرچہ نامزدگی کے داخل ہوئے ۔ جس میں بی جے پی امیدوار سریتا نے سب سے زیادہ چھ پرچہ نامزدگی کے داخل کئے ۔ آزاد امیدوار اسریٰ سلطانہ نے تین ، کانگریس امیدوار ریشماں سلطانہ نے دو ، وائی ایس آر امیدوار نندا نے دو ، بی جے پی امیدوار کویتا نے ایک ، آزاد امیدوار روبینہ بیگم نے ایک پرچہ نامزدگی کا داخل کیا ۔ شمس آباد ایم پی ٹی سی وارڈ II میں جملہ 2431 ووٹس ہیں جس میں 1040 ووٹس مسلمانوں کے ہیں ۔ جس سے مسلمانوں کو بادشاہ گر موقف حاصل ہے ۔۔