شمس آباد ایر پورٹ پر داخلہ ٹکٹوں کی فروخت پر امتناع ، یوم آزادی سے قبل سخت ترین سکیوریٹی

حیدرآباد 3 اگست (پی ٹی آئی )راجیو گاندھی انٹر نیشنل ایر پورٹ (شمس آباد) یوم آزادی کے موقع پر سکیوریٹی وجوہات کے تحت 5 اگست تا 20 اگست داخلہ ٹکٹوں کی فروخت اور پاسس کی اجرائی کو روکدیا ہے۔ ایر پورٹ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’یوم آزادی کے پیش نظر بعض سکیورٹی وجوہات کی بناء پر ایر پورٹ میںداخلہ کے ٹکٹس کی فروخت اور پاسس کی اجرائی پر 5 اگست تا 20 اگست امتناع عائد کردیا گیا ہے۔ جس کیلئے بیورو برائے شہری ہوابازی سکیوریٹی نے ہندوستان کے تمام ایر پورٹس کو ہدایات جاری کیا تھا۔ ان ایر پورٹس میں راجیو گاندھی انٹر نیشنل ایر پورٹ بھی شامل ہے۔ اس مدت کے دوران سکیوریٹی انتظامات میں مزید اضافہ کیلئے اپنے اقدامات کے ایک حصہ کے طور پر حکام نے مسافرین سے خواہش کی ہے کہ وہ اپنے طیاروں کی پرواز سے بہت پہلے ہی یہاں شمش آباد پر واقع ایر پورٹ پہنچ جائیں۔تمام مسافرین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ایر پورٹ کے تمام سکیوریٹی چیکس پوائنٹس پر سکیوریٹی عملے سے تعاون کریں۔