شمس آباد ایر پورٹ میں قلب پر حملے سے متاثرمسافرین کیلئے ہنگامی یونٹ

حیدرآباد ۔ 17؍جون ( سیاست نیوز) شمس آباد کے راجیوگاندھی انٹرنیشنل ایر پورٹ پر اچانک قلب پر حملہ سے متاثر ہونے والے مسافرین کو فوری طبی امداد رسانی کیلئے سات خصوصی ہنگامی یونٹس قائم کئے گئے ہیں۔ ای آر ایس سے موسوم یہ ابتدائی طبی امداد کے مراکز پاسنجر ٹرمنل بلڈنگ کے علاوہ ڈومیسٹک سیکوریٹی ہولڈ ایریا‘ چیک ان سنٹر‘قومی پروازوں کی آمد کی راہداری ‘ بین الاقوامی مسافرین کی آمد کے مقام پرقائم کئے جا رہے ہیں ۔