شمس آباد۔/30جنوری ، ( سیاست نیوز) راجیو گاندھی انٹر نیشنل ایر پورٹ شمس آباد میں ایک فلائیٹ سے دو کیلو سونا برآمد ہوا۔ تفصیلات کے بموجب دبئی سے شمس آباد ایر پورٹ آنے والی ایر انڈیا فلائیٹ کے ایک سیٹ کے نیچے سے عہدیداروں کو دو کیلو سونے کے بسکٹس برآمد ہوئے جس پر عہدیداروں نے سونے کو ضبط کرتے ہوئے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے سونے کی اسمگلنگ کرنے والے شخص کی پہچان کی جارہی ہے۔