شمس آباد ایرپور ٹ میں انٹرنیشنل ڈپارچر ٹرمینل کا افتتاح

/23 اکٹوبر سے فلائیٹس کا آغاز ، مسافرین کی سہولت کیلئے عصری آلات نصب کئے گئے
شمس آباد ۔ /10 اکٹوبر (سیاست نیوز) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد میں علحدہ انٹرنیشنل ڈپارچر ٹرمینل بلڈنگ کا افتتاح راجیو نین چوبے سکریٹری منسٹری آف سیول ایویشن گورنمنٹ آف انڈیا نے کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے اپنی مخاطبت میں کہا کہ نوراتری کے پہلے دن ٹریمنل کا افتتاح کیا جارہا ہے جس سے یہاں ترقی ہوگی ۔ شمس آباد ایرپورٹ دنیا بھر کے ایرپورٹس میں بہت ہی تیزی سے ترقی کرتا ہوا ایرپورٹ بن چکا ہے ۔ گزشتہ چار سالوں میں ایر ٹریفک میں دگنا اضافہ ہوا اور ہم نے چین کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔ گزشتہ پانچ سالوں میں بھی ایرٹکٹ میں کافی کمی ہوئی ہے ۔ ہندوستان کے تقریباً سبھی ایرپورٹس میں ڈیجیٹل یاترا کا آغاز ہوگا جس میں مسافر صرف اپنے موبائیل فون کے ذریعہ اور آدھار کارڈ کے استعمال سے ایرپورٹ میں داخل ہوگا ۔ سیلف چیکنگ ، سیلف اسکاننگ و دیگر تمام گرین چیانل ، اسکریننگ وغیرہ سیلف چیکنگ کے ذریعہ ہی ہوگی ۔ مسافر صرف اپنے موبائیل کا استعمال کرتے ہوئے یہ تمام چیزیں کرسکتا ہے ۔ ریموٹ کنٹرول سسٹم کے ذریعہ تمام چیکنگس ہوں گی ۔ چیکنگ مقامات پر کوئی بھی عہدیدار نہ ہوگا اور یہ سسٹم اندرون دو سال آغاز ہوجائے گی ۔ شیلندر کمار جوشی چیف سکریٹری تلنگانہ گورنمنٹ نے کہا کہ شمس آباد ایرپورٹ 2008 ء میں آغاز کے ساتھ ہی ترقی کرتے ہوئے شہرت کی بلندیوں کو چھورہا ہے ۔ شمس آباد ایرپورٹ ایک ماڈل ایرپورٹ بن چکا ہے ۔ دنیا کے بہترین ایرپورٹس میں سے ایک ہے ۔ مسٹر ایس جی کے کشو ر چیف ایگزیکٹیو آفیسر نے کہا کہ حیدرآباد ایرپورٹ چار سالوں میں تیزی سے ترقی کرتے ہوئے 20 ملین مسافرین کے نشانہ کو عبور کرچکا ہے اور آئندہ چند سالوں میں 40 ملین مسافرین کا نشانہ کو بھی پار کرے گا ۔ 20 فیصدی اضافہ کے ذریعہ ترقی کرتا ہوا ایرپورٹ ہے ۔ ہینڈ بیاگیج اسکریننگ کو ریمورٹ کنٹرول کے ذریعہ کیا جائے گا ۔ /23 اکٹوبر سے ٹرمنل کا آغاز ہوجائے گا ۔ اس موقع پر جی بی ایس راجو بزنس چیرمین ایرپورٹس جی ایم آر گروپ ، انیل کمار جین کمشنر آف کسٹمس ، وجئے کمار جوائنٹ ڈائرکٹر انٹلیجنس بیورو کے علاوہ دیگر عہدیدار موجود تھے ۔