شمس آباد ایرپورٹ کو دنیا کا تیسرا بہترین ایرپورٹ ایوارڈ

شمس آباد ۔ یکم ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد کو پانچ تا پندرہ ملین مسافرین کے زمرہ میں دنیا کا تیسرا بہترین ایرپورٹ ایوارڈ حاصل ہوا ۔ ایس جی کے کشور چیف ایگزیکٹیو آفیسر نے کہا کہ ہمارے لیے فخر کی بات ہے کہ مسلسل ساتویں مرتبہ یہ ایوارڈ حاصل ہوا ۔ یہ ہمارے لیے ایک اعزاز بھی ہے ۔ ہماری جانب سے مسافرین کو بہترین خدمات فراہم کرنے اور تمام سہولیات مہیا کرنے اور ایرپورٹ اسٹاف کی بہترین خدمات کی وجہ سے ہمیں یہ ایوارڈ حاصل ہوا ۔ ایوارڈ حاصل ہونے پر مسٹر کشور نے مسافرین سے بھی اظہار تشکر کیا ۔ مس انجیلا گنین ڈائرکٹر جنرل ACI نے کہا کہ ایرپورٹ پر بہترین ، شاندار ہوئی سفر ، صفائی ، عملے ، سہولیات اور کارکردگی کو دیکھتے ہوئے ایرپورٹس کی درجہ بندی کی جاتی ہے جس میں شمس آباد ایرپورٹ کو دنیا کے تمام ایرپورٹس میں تیسرا مقام حاصل ہوا ہے ۔۔