شمس آباد ایرپورٹ کو تیسرا بہترین ایرپورٹ ایوارڈ

شمس آباد /5 مئی ( سیاست نیوز ) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد کو تیسرا بہترین ایرپورٹ ایوارڈ حاصل ہوا ہے ۔ ایرپورٹس کونسل انٹرنیشنل ACI کی جانب سے ASQ ایرپورٹ سرویس کوالیٹی کے زمرے میں دنیا کے تمام ایرپورٹس میں راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ کو بہترین ایرپورٹ ایوارڈ حاصل ہوا ۔ اردن میں منعقد تقریب میں یہ ایوارڈ ACI کی جانب سے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ CEO ایس جی کے کشور نے ایوارڈ حاصل کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے اپنی مخاطبت میں کہا کہ شمس آباد ایرپورٹ کو ایرپورٹ سرویس کوالیٹی میں مسلسل چھٹی مرتبہ یہ ایوارڈ حاصل ہوا ۔ GHIAL کی جانب سے شمس آباد ایرپورٹ پر مسافرین کو بہترین خدمت فراہم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ یہ سلسلہ جاری رہے گا ۔ سال 2009 میں شمس آباد ایرپورٹ نے 4.44 پوائنٹ حاصل کئے تھے اور اس میں بہتری کرتے ہوئے سال 2014 میں 4.82 تک ہوئے ۔ ایس جی کے کشور نے کہا کہ شمس آباد ایرپورٹ میں مسافرین کو تمام سہولیات مہیا کرتے ہوئے خدمت کی جارہی ہے ۔ جی ایچ آر ورا لکشمی فاؤنڈیشن کی جانب سے مفت خواتین کیلئے ٹیلرنگ سنٹر چلایا جارہا ہے ۔ اس کے علاوہ خواتین کیلئے مفت ٹریننگ کورسیس بھی چلائے جارہے ہیں۔ ہماری اس کامیابی میں جی ایم آر اسٹاف کیلئے دیگر تمام شعبوں کے عہدیداروں نے اہم رول ادا کیا ۔