شمس آباد ۔ 18 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ کارگو کو بہترین اسٹوریج کا سرٹیفیکٹ حاصل ہوا ۔ ایس جی ایس انڈیا کی جانب سے کارگو ٹرمنل کو ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے اچھے ذخیرہ اور تقسیم کے طریقوں پر تصدیق کرتے ہوئے بہترین اسٹوریج کا سرٹیفیکٹ دیا گیا ۔ جس پر ایس جی کے کشور چیف ایگزیکٹیو آفیسر GHIAL نے کہا کہ ہماری جانب سے گراہکوں کی فرمائش کے ذریعہ دنیا کے تمام ممالک میں بہ حفاظت ان کی اشیاء کو فراہم کرنا ہے جن میں ہم کامیاب بھی ہوئے ہیں ۔ 2010 میں فارما زون قائم کیا گیا تھا جس کے ذریعہ موسم کے لحاظ سے ٹمپریچر کو کنٹرول میں رکھتے ہوئے ادویات کو برآمد و در آمد کیا جاتا ہے ۔ حیدرآباد ایرپورٹ کارگو 60 فیصد فارما پراڈکٹس کو درآمد و برآمد کرتا ہے ۔ کارگو میں واقع فارما زون میں کولنگ اسٹوریج میکانزم کے ساتھ اسکریننگ کی سہولت کے ساتھ ایک بڑا ایکس رے کے ساتھ یونٹس کو تعمیر کرتی ہے ۔۔
تعمیر ملت حیدرآباد و رنگاریڈی صدور و معتمدین کا اجلاس
حیدرآباد ۔ 18 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ ) : کل ہند مجلس تعمیر ملت کے بموجب 20 اپریل کو بعد نماز مغرب مدینہ منشن نارائن گوڑہ صدر دفتر کل ہند مجلس تعمیر ملت کے دفتر میں شہر حیدرآباد و رنگاریڈی کی مقامی مجالس کے عہدیداران اورکارکنوں کا اجلاس مقرر ہے ۔ صدارت کارگذار صدر ڈاکٹر محمد مشتاق علی کریں گے ۔ مقامی مجالس کے صدر / معتمد کارکردگی کی رپورٹ پیش کریں گے ۔ تجاویز پیش کی جائے گی۔ اس جائزہ اجلاس میں آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی گفت و شنید ہوگی ۔۔