شمس آباد ایرپورٹ کارگو کو برصغیرہند کا ایوارڈ

شمس آباد ۔ 7 نومبر (سیاست نیوز) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد کو سنگاپور میں منعقد ایوارڈس تقریب میں کارگو زمرہ میں برصغیر ہند اور پے لوڈ ایشیاء ایوارڈس 2014ء کا گرین ایوارڈ حاصل ہوا۔ SGK کشور چیف ایگزیکیٹیو آفیسر GHIAL نے حصول ایوارڈ پر مسرت کا اظہار کیا۔ ان ایوارڈس سے ہماری حوصلہ افزائی ہوئی ہے اور ہم آئندہ بھی بہترین مظاہروں کے ذریعہ دنیا میں ایک اعلیٰ مقام حاصل کریں گے۔ جاریہ سال بھی ہم نے بسٹ کارگو ایرپورٹ اور بسٹ کارگو ٹرمنل اور ساتھ ہی بہترین ابھرتے ہوئے کارگو ایرپورٹ آف دی ایئر کا بھی ایوارڈ حاصل کیا۔ کارگو سہولت کے ساتھ فارمازون کی بھی خدمات کے ذریعہ دنیا بھر میں کارگو سرویس مہیا کی جارہی ہے۔