ٹریفک قواعد کی خلاف ورزی کا شاخسانہ ، ملزمین جیل منتقل
شمس آباد ۔ 26 نومبر (سیاست نیوز) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد میں کیاب ڈرائیورس کی من مانی اور بے ڈھنگی پارکنگ کے خلاف شکایت کرنے پر آج مزید 7 ڈرائیورس کو گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے بموجب ایرپورٹ میں کیاب ڈرائیورس مبینہ طور پر اپنی من مانی کرتے ہوئے بے ڈھنگی پارکنگ کررہے ہیں۔ عہدیداروں کی تاکید کے باوجود ان کی من مانی ختم نہیں ہورہی تھی جس کے خلاف پولیس میں شکایت کرنے پر شمس آباد آر جی آئی پولیس نے وینکنا، محمد خلیل، پرشورام، محمد شہباز، منوہر ریڈی، محمد بابا اور محمد عمران خان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔