شمس آباد ایرپورٹ پر صندل کی لکڑی ضبط

حیدرآباد /22 مئی ( سیاست نیوز ) جی ایم آر کے عہدیداروں نے کہا ہے کہ شمس آباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ پر ایک مسافر کے قبضہ سے 22 کیلو صندل کی لکڑی ضبط کرلی گئی ۔ جی ایم آر حیدرآباد انٹرنیشنل ایرپورٹ کے سیکوریٹی اسٹاف نے لگیج کی تلاش کے دوران صندل کی لکڑی کے 19 پیکٹس کا پتہ چلا لیا جس کا وزن 22 کیلو تھا ۔ قطر ایرویز کے ذریعہ صبح 3 بجے دوحہ کیلئے روانہ ہونے والے ایک مسافر اپنے ساتھ یہ لکڑی منتقل کر رہا تھا ۔ تاہم مسافر نے رضاکارانہ طور پر طیارہ سے اترنے اور صندل سپرد کرنے سے اتفار کرلیا جس کو بعد ازاں کسٹمس ایرپورٹ انٹلیجنس اسٹاف کے حوالے کردیا گیا ۔