شمس آباد ایرپورٹ پر امارات کے فلائیٹ کی ایمرجنسی لینڈنگ

شمس آباد /19 ستمبر ( سیاست نیوز ) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد میں ایمرجنسی فلائیٹ کی ایمرجنسی میڈیکل لینڈنگ کی گئی ۔ تفصیلات کے بموجب ایمریٹ فلائیٹ نمبر EK-585 جو دبئی سے ڈھاکہ جارہی تھی کہ فلائیٹ میں چودھری عبدالقادر 78 نے سینہ میں شدید تکلیف کی شکایت کی جس پر فلائیٹ کو راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد پر میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کرنی پڑی ۔ مریض کو ایرپورٹ کے اپولو ہاسپٹل منتقل کیا گیا ۔