شمس آباد ایرپورٹ میں وائی فائی ملک کے پہلے واحد ایرپورٹ میں شمار

شمس آباد ۔ 3 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد میں GHIAL اور FROPCORN نے مشترکہ طور پر وائی فائی سرویس کا آغاز کیا ۔ جس کے ذریعہ مسافروں کو ہائی اسپیڈ کے ذریعہ فلم یا ٹی وی سیرئیلس ڈاؤن لوڈ کرنے کا موقع دیا جارہا ہے ۔ ایک فلم صرف تین منٹ میں ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہے ۔ فی الحال یہ سرویس ڈومسٹک مقام تک ہی محدود رکھی گئی ہے ۔ اس موقع پر ایس جی کے کشور چیف ایگزیکٹیو آفیسر GHIAL نے کہا کہ راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد ملک کا واحد ایرپورٹ ہے جہاں مسافروں کو مفت وائی فائی کے ذریعہ فلم یا سیرئیلس ڈاؤن لوڈ کرنے کا موقع فراہم کیا جارہا ہے تاکہ ان کے سفر کو مزید بہتر بنایا جاسکے ۔ جس کے لیے انہیں صرف FROPCORN اپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کی ضرورت ہے جس کے بعد وہ اس کے ذریعہ فلم وغیرہ ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں ۔ کارتک بنسل شریک بانی و سی ٹی وی FROPCORN نے کہا کہ ہم اپنی ٹکنالوجی کو یقینی و بہتر بنانے کیلئے GHIAL کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں ۔ مسافروں کی دلچسپی کے لیے بھی یہ سرویس شروع کی گئی ۔ اس سرویس کو شروع کر کے پرجوش ہے ۔ اس سہولت کو مزید ایرپورٹ کے دوسرے مقامات تک بھی شروع کیا جائے گا ۔۔