شمس آباد آر جی آئی پولیس اسٹیشن میں ہریتاہرم پروگرام

شمس آباد۔ 5 جولائی (سیاست نیوز) حکومت کی جانب سے شروع کردہ ہریتا ہرم پروگرام شمس آباد آر جی آئی پولیس اسٹیشن میں منعقد کیا گیا۔ شمس آباد زون ڈی سی بی اے آر سرینواس نے پودے لگاکر پروگرام کا آغاز کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سرکاری محکموں میں ہی نہیں بلکہ ہم سب کو اپنے اپنے مکانات اور اطراف میں پودے لگانا چاہئے جس سے آلودگی سے بچا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہریتا ہرم پروگرام کو عوام شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے جس سے ہر طرف تر و تازہ آب و ہوا ملے گی۔ اس موقع پر اے سی وی سدرشن، انسپکٹر سدھاکر، ڈی آئی ایس این جاوید، سب انسپکٹران و اسٹاف وغیرہ موجود تھے۔