شمس آباد آر جی آئی انسپکٹر مہیش کو تہنیت

شمس آباد ۔ 25 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : محمد جہانگیر خاں کوآپشن ممبرس اسوسی ایشن ضلع صدر نے شمس آباد آر جی آئی انسپکٹر مہیش کی گلپوشی و شال پوشی کی ۔ محمد جہانگیر خاں نے بتایا کہ انسپکٹر مہیش نے انسانی ہمدردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے زخمی خاتون و اس کے بچہ کو ان کی کار میں دواخانہ منتقل کرتے ہوئے ان کا علاج کروایا ۔ اس کے چند دنوں بعد ایک بیمار خاتون کی بس اسٹانڈ شمس آباد کے قریب موت ہوگئی تھی اس کی آخری رسومات کے لیے بھی انسپکٹر نے اپنی جیب سے رقم دی ۔ جس کے بعد وہ پورے پولیس محکمہ کے لیے ایک مثال بن گئے تھے اور وہ ایک ہیرو بن گئے تھے ۔ ہر جگہ سے ان کی انسانی ہمدردی کی ستائش کی جانے لگی ۔ فرینڈ لی پولیس کی ایک مثال انسپکٹر مہیش بن گئے ۔ اس موقع پر شمس آباد اے سی پی اشوک کمار گوڑ ، ایس ایم افسر قادری ، ایس ایم اسلم قادری ، علی پاشاہ ، عمران خاں و دیگر موجود تھے ۔۔