شمسی طیارہ کی وارناسی کیلئے پرواز

احمدآباد۔18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)دُنیا کے پہلے شمسی توانائی سے چلنے والے طیارہ ’’سولار ایمپلس۔2‘‘ نے آج وارناسی کیلئے اُڑان بھری۔ سوئٹرزلینڈ کے پائیلٹ اینڈرے بورش برگ نے مقامی وقت کے مطابق 7:18 بجے صبح طیارہ کی پرواز شروع کی۔ اس کی پرواز میں مقررہ وقت سے تقریباً 2 گھنٹے کی تاخیر ہوئی۔ یہ طیارہ احمدآباد سے وارناسی کیلئے روانہ ہوا۔ اس طیارہ کی خصوصیت یہ ہے کہ اس میں ایندھن کا بالکل استعمال نہیں کیا جارہا ہے اور پوری طرح شمسی توانائی پر انحصار ہے۔ یہ طیارہ اس وقت ساری دنیا کے سفر پر ہے۔ اسے مسقط سے احمدآباد لایا گیا تھا ، پھر وہ وارناسی روانہ ہوا جہاں سے میانمار کیلئے پرواز ہوگی۔