واشنگٹن 23 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ واشنگٹن شمالی کوریا کے لیے ایندھن حاصل کرنے میں مدد کرنے والے کسی بھی شپرز (جہاز آپریٹرز یا جہاز سے سامان بھیجنے والوں) پر پابندی لگانے کا انتظار نہیں کرے گا۔امریکہ کا یہ واضح انتباہ روس کے لئے ہے ۔ اس سے پہلے اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے روس پر پابندی کے اقدامات کے ساتھ دھوکہ دینے کا الزام لگایا تھا۔محکمہ خارجہ کی ترجمان شمالی کوریا پر اقوام متحدہ کی پابندیوں سے بچنے کیلئے پینترے بازی جاری رکھنے کا الزام لگائے اقوام متحدہ رکن ممالک کو شمالی کوریا میں پٹرولیم ایندھن کو محدود کرنے کی ضرورت ہے ۔