شمال کوریائی چیلنجز سے نمٹنے امریکہ ۔جاپان رضامند

ویسٹ پام بیچ ؍ فلوریڈا۔ 18 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے نے شمالی کوریا کے نیوکلیئر چیلنجز سے نمٹنے کے لئے یکساں حکمت عملی بنانے پر اتفاق کیا ہے ۔شمالی کوریا کے مسئلہ پر ٹرمپ سے بات چیت کے لئے مسٹر آبے یہاں آنے والے ہیں۔ اس دوران تجارت اور چین کے ساتھ تعلقات کو لے کر بھی بات چیت ہوگی۔ٹوکیو سے روانہ ہونے سے پہلے مسٹر آبے نے کہا کہ شمالی کوریا کے مسئلے پر امریکہ کے ساتھ تعاون کرنے کے لئے مصروف عمل ہوں۔ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے ہمارا تعاون اقتصادی معاملہ میں بھی ہوگا۔مسٹر ٹرمپ نے ٹوئٹ کرکے کہا مسٹر آبے کے ساتھ ملاقات میں تجارت اور فوجی سیکورٹی کے معاملے پر بات چیت ہو گی۔