چندی گڑھ، 31جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) شمال مغربی علاقہ میں آج اور کل کئی مقامات پر بارش یا گرج کے ساتھ چھینٹے پڑنے کا امکان ہے ۔موسم مرکز کے مطابق علاقہ میں کہیں کہیںآج بوندہ باندی ہوئی اور بارش ہونے کا امکان ہے ۔ ہماچل پردیش میں برفباری اور بارش سے میدان میں ٹھنڈ بڑھ گئی ہے ۔ صبح بادلوں کی وجہ سے دھوپ نہیں نکلی اور برفیلی تیز ہواوں نے ٹھنڈ بڑھا دی۔بادلوں کی و جہ سے درجہ حرارت میں اضافہ ہوا جس سے چنڈی گڑھ، انبالہ، امرتسر، پٹیالہ، بٹھنڈا، دہلی کا درجہ حرارت بالترتیب آٹھ ڈگری، حصار نو ڈگری، کرنال، نارنول کا درجہ حرات سات ڈگری، روہتک ، سرسہ، بھوانی، آدم پور کا بالترتیب 9ڈگری، لدھیانہ چھ ڈگری، ہلوارا سات ڈگری رہا۔ پنجاب میں کہیں کہیں ہلکی بارش ہوئی۔ چندی گڑھ میں بھی رات کو بوندہ باندی ہوئی۔