شمال مغربی پاکستان میں دھماکے سے 5 عسکریت پسند ہلاک

پشاور۔ 29 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) تحریک طالبان کے کم از کم 5 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے اور دیگر 4 زخمی ہوگئے جبکہ شمال مغربی پاکستان میں ممنوعہ تنظیم کے زیرقبضہ ایک عمارت میں بم دھماکہ ہوا۔ ایک اور واقعہ میں راج گل، وادیٔ تراہ میں قبائیلی علاقہ شمالی وزیرستان میں یہ واقعہ پیش آیا۔ زخمی فوجیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ یہ دھماکہ اس وقت ہوا جبکہ فوجی سڑک پر نصب عسکریت پسندوں کی زمینی سرنگوں کو صاف کررہے تھے۔