شمال مغربی پاکستان میں تشدد، 7 افراد ہلاک

پشاور۔ 27؍اپریل (سیاست ڈاٹ کام)۔ شورش زدہ قبائیلی علاقہ پاکستان کے شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخواہ میں تشدد کے مختلف واقعات میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔ نامعلوم عسکریت پسندوں نے ایک مقامی مذہبی تنظیم کی گاڑی کو نشانہ بناکر ریمورٹ کنٹرول سے دھماکہ کیا تھا جس سے کم از کم ایک شخص ہلاک اور دیگر 3 زخمی ہوگئے۔ امن کمیٹی نے لشکر اسلام عسکریت پسند گروپ کو اس کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔ زاکاخیل کے قبائیلی اور افغان پناہ گزین بڑا تحصیل کے علاقہ میں مقیم ہیں۔ انھیں لشکر اسلام نے انتباہ دیا ہے

کہ یا تو وہ تنظیم میں شامل ہوجائیں یا اس علاقہ سے تخلیہ کردیں۔ تشدد کے مختلف واقعات میں کم از کم 6 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ مردان اور بنوں اضلاع میں حریف عسکریت پسند گروپس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ خاطی فوج کی آمد سے پہلے مقام واردات سے فرار ہوگئے۔ پولیس کے بموجب ایک اور واقعہ میں دو گروپس کا قدیم مخاصمت کی بناء پر بنوں کے صنعتی علاقہ میں تصادم ہوگیا۔ دونوں گروپس نے ایک دوسرے پر اندھادھند فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں 3 افراد برسرموقع ہلاک ہوگئے جب کہ مجرم فرار ہونے میں کامیاب رہے۔ پولیس موقع واردات پر پہنچ گئی اور خاطیوں کی تلاش شروع کرچکی ہے۔ تشدد کے مختلف واقعات کی تحقیقات کا آغاز کیا جاچکا ہے۔