میدوگوری، 20اگست (سیاست ڈاٹ کام) شمال مشرقی نائیجریا کے ایک گاؤں میں اتوار کی صبح ایک دہشت گردانہ حملے میں کم از کم 19 افراد مارے گئے۔یہ حملہ بورنو ریاست میں گزمالا علاقہ کے میلاری گاؤں میں صبح 2بجے ہوا۔ اباچا عمر نامی شخص نے بتایا کہ اس حملے میں اسکے چھوٹے بھائی سمیت 19افراد کی موت ہوگئی ہے۔ عمر نے مزید بتایا کہ حملے سے3دن قبل انتہاپسندوں کو گاؤں کے چاروں طرف دیکھا گیا تھا۔ مقامی افراد نے گڈمبلی شہر کے نزدیک تعینات فوج کو اس سلسلے میں مطلع کیا تھا لیکن اس پر کوئی کارروائی نہ کی گئی۔مونگونو میں بے گھر افراد کی مدد کرنے والے ایک امدادی کارکن نے بتایاکہ اس علاقے کے گاؤں کے سینکڑوں افراد کیمپوں میں منتقل ہوچکے ہیں۔