شمال مشرقی نائجیریا میں بوکوحرام کے حملے سے 11 افراد ہلاک

مائیڈوگوری۔ 11 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) بوکوحرام کے مشتبہ بندوق برداروں نے شورش زدہ شمال مشرقی نائجیریا کے ایک دورافتادہ قصبہ پر حملے کرتے ہوئے 11 افراد کو ہلاک کردیا اور مقامی شہریوں کو فرار ہونے پر مجبور کردیا۔ ان کے مکانات زمین دوز کردیئے گئے۔ ایک سینئر حکومت مقامی عہدیدار ذرامی کولو نے کہا کہ 11 بے قصور افراد کی جانیں ضائع ہوگئی ہیں۔ دہشت گردوں نے کئی افراد کو زخمی کردیا اور دیہات کے ہر مکان کو نذرآتش کیا۔ دھاوے کا آغاز چہارشنبہ کو غروب آفتاب کیساتھ ہی شروع ہوگیا تھا، لیکن یہ علاقہ دور افتادہ ہونے کی وجہ سے اور موبائل فون نیٹ ورک کمزور ہونے کی وجہ سے فوری طور پر تفصیلات حاصل نہیں ہوسکیں، صرف اتنا معلوم ہوا کہ جنگجوؤں نے اندھادھند فائرنگ کی تھی۔