شمال مشرقی مانسون کے دوران معمول کے مطابق بارش متوقع

نئی دہلی۔ 3 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی محکمہ موسمیات نے آج کہا کہ شمال مشرقی مانسون جس سے ہندوستان کے جنوبی جزیرہ نما علاقہ میں قابل لحاظ بارش ہوئی ہے۔ توقع ہے کہ معمول کے مطابق رہے گا۔ یہ پیش قیاسی تاملناڈو اور کیرالا کے عوام کیلئے اطمینان کی سانس لینے کا موجب ہوگی کیونکہ یہ دونوں ریاستیں گزشتہ سال ناکافی بارش کے سبب قحط سالیل جیسی صورتحال کا سامنا کررہی ہیں۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ شمال مشرقی مانسون کے دوران تاملناڈو ساحلی آندھراپردیش، رائلسیما، کیرالا اور کرناٹک کے جنوبی دور دراز علاقوں کو سالانہ بارش کا 30% سے زائد حصہ حاصل ہوچکا ہے۔ شمال مشرقی مانسون اکتوبر تا ڈسمبر سرگرم رہتا ہے۔