شمال مشرقی ریاستوں میں زلزلہ کا جھٹکا

شیلانگ۔ 28 مئی (سیاست ڈاٹ کام) منی پور میں ہند ۔ میانمار سرحد پر اوسط درجہ کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی وجہ سے ہندوستان کے شمال مغربی خطہ میں واقع کئی ریاستوں میں خفیف زلزلہ محسوس کیا گیا۔ اس زلزلہ سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ زلزلہ کی شدت ریختر پیمانے پر 4.6 ناپی گئی۔ ناگالینڈ، منی پور اور تریپورہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ یہ زلزلہ چند سیکنڈ کا تھا۔

40,000 ڈیٹونیٹرس ضبط
آئنروال ۔ 28 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) آسام رائفلز کے اہلکار اور پولیس نے مشترکہ طور پر کارروائی انجام دیتے ہوئے بانگ کان نامی علاقہ سے 40,000 ڈیٹو نیٹرس ضبط کئے جنہیں میانمار اسمگل کیا جانے والا تھا ۔ دریں اثناء ایک پولیس آفیسر نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ پو لیس کو یہ خفیہ اطلاعات ملی تھیں کہ ڈیٹونیٹرس کی بڑی تعداد میانمار اسمگل کی جانے والی ہے ۔ ڈیٹونیٹرس کی اتنی بڑی تعداد میں ضبطی اپنے نوعیت کا پہلا واقعہ ہے ۔ میانمار کے دو ملزمین کی 49 سالہ ذبیکا اور 37 سالہ تھانگا کی حیثیت سے شناخت عمل میں آئی اور انہیں گرفتار کر کے ان پر فرد جرم عائد کی گئی ۔ ضبط کئے گئے ڈیٹو نیٹرس کی مقامی مارکٹ میں قیمت 8.4 لاکھ روپئے بتائی گئی ہے ۔