دہلی، 9 مئی (سیاست ڈاٹ کام) جموں اور کشمیر ، ہماچل پردیش، پنجاب اور دہلی میں آج سہ پہر زلزلہ کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ موصولہ اطلاع کے مطابق زلزلہ کی شدت ریختر پیمانے میں 6.1 تھی اور کا مرکز افغانستان کے ہندوکش علاقہ میں تھا۔ سری نگر سے موصول ہوئی اطلاع کے مطابق سہ پہر سوا چار بجے کے قریب زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے گھبراکر لوگ گھروں اور دفتروں سے باہر نکل آئے ۔ زلزلہ سے کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے ۔