شمالی ہند میں درجہ حرارت میں معمولی اضافہ

نئی دہلی۔ 5 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) شمالی ہند میں آج درجہ حرارت میں معمولی سا اضافہ ہوا جس کی وجہ سے اس علاقہ کے شہریوں کو راحت حاصل ہوئی ۔ تاہم وادی کشمیر میں درجہ حرارت میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔ نئی دہلی کے کئی علاقوں میں صبح کے وقت کہر کی وجہ سے حد بصارت میں کمی واقع ہوئی۔ مرکزی زیرانتظام علاقہ چندی گڑھ میں درجہ حرارت 9.8 درجہ سلسیس تھا۔ جنوبی کشمیر کے سیاحتی مرکز پہلگام میں 6 سنٹی میٹر برفباری ریکارڈ کی گئی۔

 

منی پور میں راحت رسانی میں شدت
امپھال؍ نئی دہلی۔ 5 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) زبردست راحت رسانی اور بچاؤ کارروائیاں منی پور میں شروع کردی گئی ہیں جہاں 6.8 شدت کا ایک زلزلہ کل 8 انسانی جانیں لے چکا ہے۔ عمارتیں منہدم ہوگئی ہیں اور قومی بحران انتظامیہ کمیٹی کو بھی صورتِ حال کا جائزہ لینے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ بچاؤ کارکنوں کی قومی آفت سماوی ردعمل فورس کے کارکن گوہاٹی پہنچ چکے ہیں اور ملبہ صاف کرتے ہوئے زندہ بچ جانے والے افراد کی تلاش کررہے ہیں جو ملبہ میں پھنسے ہوئے ہونے کا اندیشہ ہے۔ فورس کی ٹیم بدترین متاثرہ ضلع تامنگ لانگ ضلع میں تعینات کی گئی ہیں جہاں زلزلہ کا مبداء باقی تھا۔