شمالی ہند اور دہلی میںزلزلے کے دو جھٹکے

نئی دہلی ۔ 2 جون (سیاست ڈاٹ کام) اوسط شدت کے زلزلے کے دو جھٹکے ہریانہ میں آئے جس کا احساس دہلی اور شمالی ہند کے دیگر علاقوں میں بھی ہوا۔ پہلے زلزلہ کا مبدا جس کی شدت ریختر پیمانے پر 5 ریکارڈ کی گئی۔ ہریانہ کے ضلع روہتک میں تھا۔ مرکز برائے زلزلہ نے جو ہندوستان کے محکمہ موسمیات کے تحت ہے، کہا کہ زلزلہ کا مبدا 22 کیلو میٹر کی گہرائی میں تھا اور یہ 4:25 بجے شب آیا۔ زلزلہ کا دوسرا جھٹکا جس کی شدت 3.2 تھی۔ 10 کیلو میٹر کی گہرائی میں 8:13 بجے صبح محسوس کیا گیا۔