سیئول 23 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) چین کے نیوکلیر ماہرین کا یہ ماننا ہے کہ شمالی کوریا نیوکلیر توانائی کا حامل ملک ہے اور اپنی یورانیم افزودگی کی گنجائش کو آئندہ سال تک دوگنا کردیگا۔ نیوکلیر ہتھیاروں کی موجودہ اقسام 20 ہے جبکہ امریکی ماہرین کا یہ خیال ہے کہ شمالی کوریا کے پاس تقریباً 10 تا 16 اقسام کے نیوکلیر ہتھیار ہیں۔ دریں اثنا شمالی کوریا کے نیوکلیر پروگرام کے کلیدی ماہر سیجفرائڈ ہیکر نے کہاکہ شمالی کوریا جس طرح سے نیوکلیر ہتھیار سازی کررہا ہے اور جس طرح نیوکلیر ہتھیاروں کا ایک بڑا ذخیرہ جمع کررہا ہے اُس سے بین الاقوامی برادری کو شمالی کوریا کو نیوکلیر پروگرام مسدود کردینے آمادہ کرنے میں پیچیدگی کا سامنا کرنا پڑیگا۔ بین الاقوامی برادری شمالی کوریا پر عرصہ دراز سے یہ دباؤ ڈال رہی ہے کہ وہ اپنا نیوکلیر پروگرام مسدود کردے۔ وال اسٹریٹ جرنل سے بات کرتے ہوئے اُنھوں نے کہاکہ شمالی کوریا جتنا زیادہ اس خوش فہمی میں مبتلا ہوگا کہ اُسکے پاس ایک کارکرد نیوکلیر سسٹم ہے، اتنا ہی اُسے نیوکلیر ہتھیار سازی سے باز رکھنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑیگا۔