شمالی کوریا کے میزائل تجربہ کے دن ہی امریکی میزائل تجربہ

سیول ۔ 9 مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکی ایرفورس نے شمالی کوریا کے میزائل تجربہ کے دن ہی اپنا مختصر فاصلہ پر نشانہ لگانے والے میزائل تجربہ کیا ہے۔ فضائیہ کا کہنا ہیکہ اس نے تین انٹرکانٹیننٹل بالیسٹک میزائلس داغے ہیں۔ کیلیفورنیا کی فضائی پٹی سے یہ میزائل داغے گئے۔ امریکہ کا یہ میزائل تجربہ اس کے معمول کے تجربات کا حصہ تھا۔ شمالی کوریا نے پانچ دن میں یہ دوسرا میزائل تجربہ کیا ہے۔ اس میزائل کے ذریعہ وہ واشنگٹن کو نیوکلیئر عدم پھیلاؤ بات چیت کیلئے زور دینے پر خطرات کا انتباہ دیا ہے۔