شمالی کوریا کے عوام سے بچاؤ پیکیج کیلئے تیار رہنے کی اپیل

پیونگ یانگ ۔ 24 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) یون ہاپ خبر رساں ایجنسی کے بموجب حزب اقتدار کوریا لیبر پارٹی کے سرکاری گزٹ روڈ ونگ سن من میں شائع شدہ خبر میں 1990ء میں روس اور مشرقی یوروپ میں سوشلزم کے خاتمہ کے بعد شمالی کوریا میں ’’آرڈوس مارچ‘‘ کے نام سے پہچانے جانے والے قحط سالی اور غربت کے دور کی یاد دہانی کروائی گئی ہے۔ تحریر میں کہا گیا ہیکہ ’’اگر ہم، برفانی طوفان میں اپنے مصارف محدود کرکے ایک لمبا سفر کرنے پر مجبور ہوجائیں تو بھی 70 سالہ جدوجہد کے دور میں اور سوشلزم کے راستے پر اپنی لافانیت کو ثابت کرنے والے عوام کے راستے سے نہیں ہٹیں گے‘‘۔ ریسکیو پیکیج کی اپیل کا شمالی کوریا اور امریکہ کے درمیان جوہری صفائی کیلئے جاری مذاکرات کے ساتھ مستقل بڑھتے ہوئے اندیشوں کے دور میں کیا جانا مرکز توجہ بن رہا ہے۔