واشنگٹن ۔ 21 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) امریکی ٹرمپ انتظامیہ نے شمالی کوریا کو اپنے شہریوں کے سفر پر امتناع عائد کرنے کے منصوبوں کا اعلان کیا ہے اور کہا کہ اس سرکش ملک (شمالی کوریا) میں امریکیوں کی گرفتاری اور طویل عرصہ تک حراست کے خطرات کو ملحوظ رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔