شمالی کوریا۔ 24 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ماہرین کا کہنا ہے کہ تازہ سیٹلائٹ تصاویر بتاتی ہیں کہ بین البراعظمی بیلسٹک میزائلوں کے تجربات کے لیے استعمال ہونے والی اس اہم تنصیب کو رفتہ رفتہ ناکارہ بنایا جا رہا ہے ۔ اگر ان خبروں کی تصدیق ہوتی ہے تو جون میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور شمالی کوریائی رہنما کم جونگ ان کی ایک غیرمعمولی ملاقات کے بعد ہونے والی یہ ایک بڑی پیش فت ہو گی۔گزشتہ روز امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے ایک ٹوئیٹر پیغام میں کہا تھا کہ شمالی کوریا کے ساتھ مذاکرات کا عمل تیزی سے پیشرفت کررہا ہے۔