واشنگٹن ،31جنوری (سیاست ڈاٹ کام )امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کی قیادت کو ‘بد اخلاق’قراردیتے ہوئے کہا کہ نیوکلیائی تجربہ کے خلاف وہ اس پر مزید دباؤڈالنے کے لئے مہم چلارہے ہیں ۔ مسٹرٹرمپ نے اپنے پہلے اسٹیٹ آف دی یونین خطاب میں کہاکہ کسی بھی حکومت نے اپنے ہی لوگوں کے ساتھ اتنا ظالمانہ سلوک نہیں کیا جتنا شمالی کوریا نے کیاہے ۔شمالی کوریا کے میزائل ہمارے ملک کے لئے بھی خطرہ ہوسکتے ہیں ۔
ہم یہ مہم اس لئے چلارہے ہیں ،تا کہ اس پر دباؤ ڈال سکیں اور ہم اسے ایسا کرنے سے روک سکیں ۔انھوں نے کہا کہ ہمیں شمالی کوریا کی طرف سے نیوکلیائی خطرے کی نوعیت کو سمجھنے کے لئے اس ملک کی حکومت کی خراب فطرت کوسمجھنے کی ضرورت ہے تاکہ امریکہ اور اسکے اتحادیوں کو اس سے بچایا جاسکے ۔