پیانگ یانگ کا تازہ تجربہ پڑوسیوں اور اقوام متحدہ کے رکن ممالک کی توہین
واشنگٹن ۔ 29 اگست (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے سرکش شمالی کوریا کو آج وارننگ دی کہ اس کے خلاف کارروائی کیلئے تمام راستے کھلے ہیں۔ واضح رہیکہ شمالی کوریا نے گذشتہ روز ایک طاقتور بیلسٹک میزائل داغا تھا جو جاپان سے گذرتا ہوا سمندر میں گر پڑا تھا جس پر خوفزدہ جاپانی عوام محفوظ مقامات پر پناہ لینے کیلئے مجبور ہوگئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق شمالی کوریا کا میزائل جاپان کے جزیرہ ہوکائیڈو سے گذرتا ہوا شمالی بحرالکاہل میں گر پڑا تھا۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ ’’دھمکیوں اور استحکام شکنی کے اقدامات شمالی کوریا کی قیادت کو نہ صرف اس علاقہ بلکہ تمام اقوام عالم میں دوسروں سے مزید الگ تھلگ اورتنہاء کریں گے‘‘۔