شمالی کوریا کو دھمکی دینے کیلئے جنوبی کوریا کی فوجی مشقیں

سیول ۔ 5 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی کوریا کی بحریہ میں بڑے پیمانے پر فائرنگ کی مشقیں کیں تاکہ شمالی کوریا کو دھمکی دی جاسکے کہ وہ جنوبی کوریا کے سمندر میں اشتعال انگیزی کی کوشش نہ کرے۔ بیان کے بموجب دو دن قبل شمالی کوریا نے اب تک کا سب سے بڑا ہائیڈروجن تجربہ کیا تھا۔ مشرقی سمندر (بحرجاپان) میں یہ جنگی مشقیں کی گئیں جن میں 2500 ٹن وزنی فری گیٹ گینگ ون، 1000 ٹن وزنی پٹرول سے چلنے والا بحری جہاز اور 400 ٹن وزنی گائیڈیڈ میزائیل بحری جہاز شامل تھے۔ اس کے علاوہ دیگر بحری جہازوں میں بھی اس فوجی مشق میں حصہ لیا۔ دشمن نے زیرآب یا سطح آب کے اوپر اشتعال انگیزی کی تھی جس کے فوری جواب میں کیپٹن چوئی ینگچان نے اپنے ملک کی بحریہ کی یہ فوجی مشقیں منعقد کیں۔