بیجنگ۔29جولائی ۔(سیاست ڈاٹ کام) چین نے آج شمالی کوریا سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کا احترام کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایسے اقدامات نہ کرے جس سے کشیدگی میں اضافہ ہو۔شمالی کوریا کی طرف سے تازہ میزائل ٹیسٹ کے بعد چین کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ شمالی کوریا کو ایسے قدم نہیں اُٹھانا چاہئے جس سے جزیرہ نما کوریا میں کشیدگی اور بڑھے ۔چین نے امید ظاہر کی کہ اس معاملے سے منسلک تمام احتیاطی کام کریں گے تاکہ صورتحال کو مزید خراب ہونے سے روکا جائے ۔ شمالی کوریا نے کل دیر رات ایک میزائل تجربہ کیا تھا۔ اندیشہ ہے کہ یہ میزائل انٹرکوٹنی نینٹل بیلسٹک میزائل (آئي سي بي ایم) زمرہ کی ہے اور گذشتہ 4 جولائی کو ٹیسٹ کئے گئے میزائل سے زیادہ عصری ہے ۔جنوبی کوریا کی خبر رساں ایجنسی یونھاپ نے آج جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیف آف اسٹاف کے حوالے سے بتایا کہ میزائل نے 1000 کلو میٹر سے زیادہ کی دوری طے کی اور یہ تقریبا 7003 کلومیٹر کی بلندی تک پہنچ گیا۔
ہمبرگ سوپر مارکٹ کا حملہ آور جہادی نہیں اسلام پسند تھا
ہمبرگ ۔29جولائی ۔(سیاست ڈاٹ کام) ہمبرگ کے سوپر مارکیٹ میں پناہ کے متلاشی ایک شخص نے چاقو لہراتے ہوئے ایک شخص کو گھونپ دیا جس سے اُس کی موت ہوگئی جبکہ دیگر چھ افراد زخمی بھی ہوئے ۔ سوپر مارکیٹ میں آئے شاپنگ کرنے والوں پر اُس نے اﷲ اکبر کہہ کر حملہ کردیا تاہم بعد ازاں سوپر مارکیٹ میں موجود دیگر شاپرس اور راہگیروں نے حملہ آور پر قابو پالیا۔